ریاست سے بغاوت ،اداروں کو بلیک میل کرنا ملک دشمنی ہے‘ شاہ سراج الحق قادری
کراچی(خصوصی رپورٹر) پاکستان سنی موومنٹ کے سربراہ شاہ سراج الحق قادری نے کہاکہ ریاست سے بغاوت ملک دشمنی اور اداروں کو بلیک میل کرنا ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے کے جرم میں نواز شریف اور ان کے حمایتی افراد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ اننہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ملک مخالف بیان دینے پر تھانہ نیو ٹائون میں غداری کی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا نے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہما ری جان و مال اس وطن کی خاطر قربان ہے ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔شاہ سراج الحق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا بیان ضابطہ فوجداری کے تحت 124/A کے تحت بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ملک کے غداروں کے خلاف آرٹیکل 6/Bبھی لاگو ہوتا ہے ۔ درخواست میںنواز شریف کے بیان کی حمایت کرنے پر موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر دفاع خرم دستگیر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیر اعظم سیکیورٹی کونسل میٹنگ کے معاملات ذاتی حیثیت میں ایک نا اہل شخص کو بتا نا مشورہ کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔