لاہور: بجٹ کے حوالے سے ورکرز کنفیڈریشن کے سیمینار

20 مئی 2012
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت قومی صنعت و زراعت کو ترقی دے کر لیبر مارکیٹ میں ہر سال 16 لاکھ نوجوانوں کو بامقصد روزگار مہیا کرے اور ہر بے و بچی کو مفت تعلیم لازمی فراہم کرے۔ یہ سفارشات بختیار لیبر ہال لاہور میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ”قومی بجٹ اور غربت و بے روزگاری و لوڈشیڈنگ کے خاتمہ“ کے قومی موضوع پر سیمینار میں پیش کی گئیں۔ سیمینار کی صدارت روبینہ جمیل صدر کنفیڈریشن نے کی جبکہ پروفیسر خواجہ امجد سعید، پروفیسر شمیر علی، خورشید احمد مرکزی جنرل سیکرٹری کنفیڈریشن اور دیگر راہنما¶ں نے بھی خطاب کیا۔