کالا باغ ڈیم پر گرینڈ بحث کا آغاز عظیم قومی خدمت ہوگی: پیاف

20 مئی 2012
لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر گرینڈ بحث کا آغاز عظیم قومی خدمت ہوگی۔ آٹو پارٹس مینوفیکچرراینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہر جاوید اور لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار بشیر چودھری نے کہا کہ پاکستان میں معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی بےروزگاری کی بڑی وجہ سستی اور وافر بجلی کی قلت ہے۔ کالا باغ ڈیم کی صورت میں بڑے آبی پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہوتا تو صنعتوں کو سستی بجلی اور زرعی شعبے کو پانی مل سکتا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اسے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔