پانی کے تنازع پر دسمبر میں پاکستان بھارت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے: ظہور ڈاہر

20 مئی 2012
لاہور (خصوصی رپورٹر) سندھ طاس واٹر کونسل پاکستان کے چیئرمین، ورلڈ واٹر اسمبلی کے چیف کوآرڈی نیٹر حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا کہ بھارت 2015ء تک پاکستان کو ریگستان میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بند کر چکا ہے۔ پانی کے تنازع پر ایٹمی جنگ کا خطرہ لاحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی پریس بریفنگ میں بتایا۔ انہوں نے کہا یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اگرچہ اس کو جلد کنٹرول نہ کیا گیا تو دسمبر میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ 24 مئی کو وہ اس ضمن میں تفصیلی ثبوت پیش کریں گے۔ اس کے بعد پوری قوم بلکہ بھارت کو بھی یہ آگاہی حاصل ہو جائے گی کہ ہم کس طرح جنگ کے دروازہ پر کھڑے ہیں۔ وہ جنونی آدمی نہیں۔ قرآن پاک کی روشنی بھی حاصل ہے اور وہ 1994ء سے میدان میں ہیں۔