رائے ونڈ: ماڈل بازار 120 روز میں مکمل کر لیا جائیگا: لطیف آصف

20 مئی 2012
رائے ونڈ (نامہ نگار) صحن غلہ منڈی میں ماڈل بازار بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز نیسپاک کے ایسوسی ایٹ انجینئر لطیف آصف نے کام کے معیار کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار فضل احمد کو بنیادوں میں دوئم اینٹیں لگانے پر باز پرس کی ،انہوں نے بتایا کہ دوکروڑ 36 لاکھ کی لاگت سے شروع ہونے والا ماڈل بازار منصوبہ 120روز میں مکمل کیا جائے گا ۔