A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

ترک وزیراعظم طیب اردگان 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

20 مئی 2012
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + سپیشل رپورٹ + آئی این پی) ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان آج تین روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچیں گے انہیں دورے کی دعوت وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ترک وزیرِاعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔ دورہ پاکستان میں رجب طیب اردگان کل پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں وزرائے اعظم دوطرفہ تعاون کی ایک اعلیٰ سطح کونسل کے اجلاس کی مشترکہ سربراہی بھی کریں گے جس کے بعد پانچ معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ وزیراعظم گیلانی اپنے ترک ہم منصب کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ قائم مقام صدر نیئر بخاری مہمان وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے طیب اردگان کے خطاب کے موقع پر وزیراعظم یوسف گیلانی کی موجودگی کے باوجود برادر ملک کے وزیراعظم کے احترام میں احتجاج نہیں کرے گی۔ ترکی کے وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ‘ گورنر‘ مسلح افواج کے سربراہان‘ غیر ملکی سفیر اور دیگر اہم شخصیات کو شرکت کے دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم یوسف گیلانی کل شب اپنے ترک ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ اپوزیشن رہنما¶ں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ سےنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ترک وزیراعظم پاکستان کے لئے بہت محترم ہیں۔ ان کی آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اس اجلاس میں شریک ہو گی اور ترک مہمان کو مکمل عزت اور احترام دے گی۔ گےلانی اس روز ایوان میں آئیں یا باہر ہوں، یہ بے معنی ہو گا، وہ دن تو صرف ترک وزیراعظم کے خطاب کا دن ہو گا۔ ادھر پاکستان اور ترکی کے درمیان چھ ورکنگ گروپوں کا 4 روزہ اجلاس ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق انرجی ورکنگ گروپ پاکستان میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بحران کے حل کے لئے قابل عمل ٹھوس سفارشات تیار کرے گا۔ ترک وزیراعظم کے اس دورہ کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔