کابل+لندن (اے ایف پی) افغان صوبے خوست میں خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر خفیہ ادارے نے خودکش حملہ آوروں کے 3 رکنی گروپ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا تعلق محاذ ملا داد اللہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔جبکہ ایک برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ برطانیہ کیلئے افغان جنگ20ارب پونڈ کے اخراجات اور414فوجی ہلاکتوں کا سبب بنی۔ ہفتہ کو برطانوی اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ برطانیہ کےلئے افغان جنگ کے اخراجات 20ارب پونڈ سے تجاوز کر جائیں گے۔ افغان جنگ پر برطانوی ٹیکس دہندگان کے اتنے زےادہ اخراجات کا انکشاف ڈیوڈکیمرون کے شکاگو کانفرنس کی روانگی کے موقع پر سامنے آیاجہاں وہ افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا کی حتمی تاریخ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔مارچ2012تک برطانیہ پہلے ہی افغان جنگ پر17.3ارب پونڈ خرچ کر چکاہے۔یہ اعداد وشمار رواں موسم گرما میں سرکاری طور پر سامنے لائیں جائینگے تاہم وزارت دفاع کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے زمینی راستے سے برطانوی سازوسامان کے نکالنے پر 8سو ملین پونڈ کے اضافی اخراجات آئیں گے۔اس کے علاوہ افغان فورسز کےلئے 25.3ارب پونڈ کے قائم کردہ فنڈ میں بھی برطانیہ کو رقم دینی ہوگی۔مالی اخراجات کے علاوہ 414برطانوی فوجی افغان جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024