حکومت کا تھر کول پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

20 مئی 2012
اسلام آباد (آن لائن) حکومت پاکستان کی جانب سے تھرکول پروجیکٹ پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کیلئے فنڈز وفاق فراہم کرے گا جبکہ انتظامی معاملات حکومت سندھ سنبھالے گی۔ گیسی فیکیشن پروجیکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد شبیرکے مطابق منصوبے کی ناکامی کا قطعی کوئی خدشہ نہیں ہے بلکہ مستقبل میں اس منصوبے کے تحت گیس، بجلی ، ڈیزل ، فرٹیلائزر، امونیا کی پیداوار سے ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد شبیر نے بتایا پائلٹ پروجیکٹ سے جلد ہی 8 سے 10 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔