کالا باغ ڈیم پر سیاست بند کرکے فوری تعمیر شروع کی جائے:ماہرین

20 مئی 2012
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان انجینئرز فورم کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار میں ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ اگر بجلی کابحران اسی طرح بڑھتا رہا تو ملکی معیشت پر شدید دباﺅ آئے گا۔ سیمینار میں سابق چیئرمین شمس الملک، انجینئر گلاب عطائ، انجینئر امتیاز شاہ، انجینئر نجیب ہارون، ناصر خلیلی، انجینئر خواجہ اورنگزیب انجینئر میاں سلطان محمود، انجینئر سہیل لاشاری سمیت دیگر نے قرار دیا کالا باغ ڈیم کی تعمیر ملک کیلئے انتہائی اہم ہے اس پر سیاست نہ کی جائے حکومت تھرکول میں پلانٹس لگانے کیلئے ماہر انجینئرز کی خدمات حاصل کرے۔ سابق چیئرمین شمس الملک نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک بڑے آبی ذخائر کی تعمیر نہیں کی جاتی۔