موسم گرما میں گیسٹرو اور پیٹ کے امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

20 مئی 2012
لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے موسم گرما اور مون سون کے دوران پیٹ کے امراض گیسٹرو و انٹرائٹس اور اسہال وغیرہ کی روک تھام کے لئے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، خود مختار طبی اداروں کے پرنسپل صاحبان اور تمام اضلاع کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے دفتر 24 کوپر روڈ پر اس مقصد کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔