نوازشریف جمہوریت کیلئے نہیں اقتدار کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں: فائزہ ملک

20 مئی 2012
لاہور( لیڈی رپورٹر ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت اور عوام کی نہیں بلکہ اقتدار کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی لانگ مارچ اور دھمکیوں سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں ہم نے فوجی آمروں کا مقابلہ کیا ہے اور اب ان کے پیرو کاروںکو بھی شکست دیں گے۔ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدارمیں آتی ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں۔