آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ، سٹے بازی کی تحقیقات کرے : توقیر ضیاء

20 مئی 2012
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین توقیر ضیا ءنے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو رواں ہفتے انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کے انکشافات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنی چاہئے۔ امرےکی نشرےاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تین کھلاڑیوں پر بھی ایسے ہی الزمات تھے جنہیں پابندیوں سمیت قید اور جرمانے کی سزائیں دے کر مثال بنایا گیا۔