فیکا کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے بقایا جات کی ادائیگی کےلئے 5 دن کی مہلت
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا ) کے چیف ایگزیکٹو ٹم مے نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ 5 دنوں میں بی پی ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے بقایا جات کی ادائیگی کرے۔ ٹم مے نے اے میل کے ذریعے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال سے کہا ہے کہ وہ پانچ دنوں کے اندر بی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اگر کھلاڑیوں کے بقایا جات کو کلیئر نہ کیا گیا تو فیکا اپنے طریقے سے رقم حاصل کرے گا۔