نئی ورائٹی سے سری لنکن بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچاﺅنگا: سعید اجمل

20 مئی 2012
لاہور (نیوز ایجنسیاں) اپنی پرفریب بولنگ سے دنیا بھر کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے سعید اجمل کہتے ہیں کہ وہ نئی وارئٹی پرکام کر رہے ہیںسری لنکا کے بلے بازوں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں، لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ان کا کہنا تھا کہ کوچ ڈیوواٹمور کی زیرنگرانی کیمپ میں کھلاڑی جان توڑ محنت کررہے ہیں۔ دورہ سری لنکا میں سخت موسم اور حبس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کرکٹرز ان چیزوں سے نہیں گھبراتے۔ سعید اجمل نے توقع ظاہرکی ہے کہ ماضی کی طرح دورہ سری لنکا میں بھی بولرز ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ سری لنکن بلے بازوں کو نئی ورائٹی سے تگنی کا ناچ نچاﺅں گا۔