دورہ سری لنکا کے دوران ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا

20 مئی 2012
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ دورہ سری لنکا کے دوران ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، کھلاڑیوں کی ضابطہ اخلاق پر پابندی یقینی بنائی جائے گی ۔ ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی کھلاڑی سے نرمی نہیں برتی جائے گی اس حوالے سے چیئر مین پی سی بی نے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔ تربیتی کیمپ کے دوران ایک روز ضابطہ اخلاق پر لیکچرز کےلئے مخصوص ہے جسمیں ہر کھلاڑی کی شرکت لازمی ہے۔ سری لنکا کے دورے کے دوران ماضی میں بعض نا خوشگوار واقعات پیش آتے رہے ہیں لیکن میری کو شش ہوگی کہ اس مرتبہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔