لندن اولمپک گیمز کی مشعل برطانیہ پہنچ گئی، ڈیوڈ بیکھم نے روشن کیا

20 مئی 2012
ہیلسٹن (جی این آئی) لندن اولمپک گیمز کی مشعل برطانوی شہر ہیلسٹن پہنچ گئی جہاں سٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے اسے روشن کیا۔اولمپک مشعل ہیلسٹن کی سرزمین پر پہنچی تو اس کی سیکورٹی کیلئے زمینی پولیس کے علاوہ فضائی پولیس بھی طیاوں میں موجود تھی۔ اولمپک ٹارچ کے وفد میں موجود انگلش سٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے ٹارچ کو روشن کیا۔اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں موجود ڈیوڈ بیکھم کے مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور ان سے آٹو گراف لیتے رہے۔