بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ہے

20 مئی 2012 (17:52)
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ہے
غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ستائیس مئی کو چنائی میں ہونے والے آئی پی ایل فائیو کا فائنل دیکھنے کیلئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو دورہ بھارت کی دعوت دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے بھی بھارتی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں بھارتی بورڈ کی جانب سے کچھ دن پہلے دعوت نامہ موصول ہوا ہے جوکہ دوطرفہ کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس دعوت کو وہ بھارتی بورڈ کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی بھارتی بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ بھارتی چیمپئنز لیگ میں سیالکوٹ سٹالینز کی شرکت پر اسے کوئی اعتراض نہیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...