امریکی پاپ سنگرلیڈی گاگا کنسرٹ کیلئے فلپائن پہنچ گئیں، جہاں پرمداحوں نے ان کا شانداراستقبال کیا جبکہ ان کی آمد پر مسیحوں کے قدامت پسند گروپ نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا

20 مئی 2012 (17:33)
امریکی پاپ سنگرلیڈی گاگا کنسرٹ کیلئے فلپائن پہنچ گئیں، جہاں پرمداحوں نے ان کا شانداراستقبال کیا جبکہ ان کی آمد پر مسیحوں کے قدامت پسند گروپ نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا
لیڈی گاگا تائیوان کے دارالحکومت تائی پے سے نجی طیارے کے ذریعے دورروزہ کنسرٹ ٹورپرفلپائن کے دارالخلافہ منیلا پہنچیں تو مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ امریکی پاپ اسٹاربلیک لیدرجیکٹ پہنے جب مقامی ہوٹل کے باہرگاڑی سے اتریں توان کے پرستاروں نے انھیں گھیرلیا۔ لیڈی گاگا نے اس موقع پرمداحوں کوآٹوگراف بھی دئے۔ دوسری جانب قدامت پسند عیسائیوں نے لیڈی گاگا کی منیلا آمد پر ہوٹل کے باہراحتجاج کیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ لیڈی گاگا چڑیلوں سے متاثر ہیں ان کے گیت ،انداز،لباس اورپیشکش سب کچھ عیسائیت کے خلاف ہے۔