ملک کے بیشترحصوں میں موسم آج بھی گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے

20 مئی 2012 (17:20)
ملک کے بیشترحصوں میں موسم آج بھی گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بالائی علاقوں اسلام آباد راولپنڈی گوجرانوالہ سرگودھا ڈوثرن خیبرپختونخواہ مالاکنڈ ، ہزارہ پشاور کوہاٹ بنوں ڈویژن اور کشمیرگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ھے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی اورتیزہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے ،ادھر کراچی کے مختلف علاقوں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، شہر میں ہفتے کی شام سے چلنے طوفانی ہواؤں کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں سے درخت اور بجلی کے تار گرگئے،جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے۔ جبکہ حیدرآباد،سکھراور خیرپورسمیت سندھ کے اکثرعلاقوں میں آندھی اورٹھنڈی ہواؤں کے بعدہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا