چھٹی کے روز بھی ملک کے مختلف شہروںمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی نیند اڑاکر رکھ دی ہیں

20 مئی 2012 (17:19)
مختلف شہروں میں شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے لوگ سخت پریشان ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نے دن کا چین اور رات کی نیند اڑا دی ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے بجلی جانا معمول نبن گیا ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دیہات اور شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہروں میں کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔ کئی علاقو ں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے برقی آلات بھی خراب ہورہے ہیں۔