آئندہ بجٹ میں پچیس ہزارروپے ماہانہ سے کم آمدنی والوں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ

20 مئی 2012 (14:39)
ایوان صنعت ہائے تجارت کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ سالانہ تین لاکھ روپے سے زائدآمدنی والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی شرح یکساں اوراس کا نظام شفاف اورآسان بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو سال میں ٹیکس ریٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا کیونکہ حکومت غریب آدمی پر سے ٹیکس کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں درجنوں قسم کے ٹیکسوں کی بجائے صرف انکم اور جنرل سیلز ٹیکس ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال میں تمام غیر ضروری ٹیکس ختم کردیں گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ کئی امیر ترین افراد ٹیکس کی مد میں ایک پیسہ بھی دینے کو تیارنہیں