صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نےکہا ہےکہ صدررزداری شکاگو کانفرنس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےسب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں پاکستان کا اربوں ڈالر کانقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر ابھی تک واجب الادا ہیں جبکہ صدررزداری کولیشن سپورٹ فنڈکامسئلہ بھی نیٹو کانفرنس میں اٹھائیں گے۔سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیاکیساتھ ہیں لیکن پاکستان کےبھی کچھ مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندوں کیخلاف جنگ صرف ہتھیاروں سےنہیں جیتی جاسکتی ،خطے میں امن کی بحالی کیلئےلوگوں کےدلوں کوجیتنابھی ضروری ہے۔ صدارتی ترجمان نے واضح کیا کہ غربت کے خاتمے اور روزگارکی فراہمی کےبغیردہشتگردی کاخاتمہ ممکن نہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024