پاکستان میں سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر کی سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

20 مئی 2012 (14:25)
پاکستان میں سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر کی سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری بیان کے مطابق توہین آمیز مواد اورشر انگیز مقابلوں کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے، شر انگیزمقابلہ ہرسال فیس بک پرمنعقد کیا جاتا ہے اوراس مقابلے کی تشہیر کے لئے ٹیوٹر کو استعمال کیا جاتا ہے۔وزارت نے اس حوالے سے ٹیوٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا تاہم انہوں نے اس سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ وزارت کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فیس بک اور ٹیوٹر کی انتظامیہ سے رابطہ رکھے ہوئے ہے۔