وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ترک ہم منصب کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں میاں نوازشریف کومدعوکرلیا ہے
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کو کل ترک وزیراعظم طیب اردگان کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیہ میں مدعوکرلیا ھے وزیراعظم کی جانب سے تمام پارلیمانی لیڈرز کو بھی عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ترک وزیراعظم آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ترک وزیراعظم کل شام پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم گیلانی اور ترک وزیراعظم مشترکہ کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ترک وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران پاکستان اور ترکی کی مابین پانچ معاہدوں پر دستخظ بھی کریں گے