افغانستان کے معاملے پر نیٹوکانفرنس آج سے امریکہ میں شروع ہورہی ہے، صدر زرداری نیٹوکانفرنس میں شرکت کے لئے شکاگوپہنچ چکے ہیں۔
امریکی شہرشکاگو میں ہونے والی کانفرس میں امریکی صدر باراک اوباما سمیت دنیا بھرسے ساٹھ ممالک کے سربراہان مملکت اوروزرائے اعظم شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پرنیٹو کانفرس کی جگہ اوراس کے اطراف سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ صدرآصف علی زرداری بھی نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی دعوت پرکانفرس میں شرکت کے لیے شکاگو پہنچ گئے ہیں، تاہم صدرزرداری کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسین سے طے شدہ ملاقات نہیں ہوسکی تھی جبکہ امکان ہے کہ آج دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوگی۔ صدر کے ہمراہ وزیرخارجہ حناربانی کھر اورسیکرٹری خارجہ جلیل عباس گیلانی بھی ہیں