شہنشاہ غزل مہدی حسن کی حالت سنبھل گئی

20 مئی 2012
کراچی (این این آئی) نامور گلوکار شہنشاہ غزل مہدی حسن کی حالت خاصی سنبھل گئی ہے۔ انہوں نے بات چیت شروع کردی ہے۔ ان کے صاحبزادے عارف مہدی کے مطابق ان کے والد نے کئی ماہ سے بات چیت بند کر رکھی تھی۔ مہدی حسن کو ان کی حالت میں بہتری کے بعد آغا خان ہسپتال کے آئی سی یو سے اب جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔