قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر من و عن عمل ہونا چاہیے،رانا اکرم

Mar 20, 2025

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) تاجر برادری دہشت گردی کے خاتمے اور سرمایہ کاری و تجارت کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔دہشت گردی نہ صرف معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ ملکی اقتصادیات کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس خوش آئند اس کے فیصلوں پر من و عن عمل ہونا چاہیے،قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان رانا اکرم نے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ اس وقت ملک کی معاشی حالت بہتری کی جانب رواں دواں ہے جسے خراب کرنے کیلئے ملک دشمن عناصر سرگرم عمل ہیں  ان کے خلاف سخت کروائی انتہائی ضروری ہے۔

مزیدخبریں