غیرت کے نام پر قتل میں سزائے موت پانے والا 7 برس بعد ہائیکورٹ سے بری

Mar 20, 2025

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم واصف سعید کو سات سال بعد بری کر دیا۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج، پولیس کارروائی اور پوسٹ مارٹم میں تاخیر نے مقدمے کو کمزور کیا۔

مزیدخبریں