لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ اوردیگرنے کہا ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پر یکٹیشنر زکو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایف بی آر کو آئرس سسٹم کے تکنیکی مسائل کو حل اور اس کی استعداد کو بڑھانا چاہیے۔ ایک بڑی لاگت سے آئرس سسٹم تیار کیا گیا تاکہ بروقت گوشوارے جمع ہو سکیں اور رجسٹریشن کا عمل آسان کیا جائے مگر سسٹم کے بار بار سست ہونے کی وجہ گوشوارے کم جمع ہوتے ہیں۔جب تک ایف بی آر آئرس سسٹم کو تکنیکی غلطیوں سے پاک نہیں کرے گا مسائل چلتے رہیں گے جبکہ آئرس سسٹم ٹیکس نظام میں بہت ہی اہمیت کا حامل اور بنیادی جز وہے اور ٹیکس پیئر کیلئے پہلی سیڑھی ہے۔
ایف بی آر کا آئرس سسٹم ،ٹیکس دہندگان پر یکٹیشنر زکو مشکلات کا سامنا :پی ٹی اے
Mar 20, 2025