گوجرانوالہ(نمائندہ خصوّی)سری لنکا پاکستان بزنس فورم کے پہلے ریجنل آفس کا گوجرانوالہ میں افتتاح کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ اورچیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے آفس کا افتتاح کیا۔ سری لنکا پاکستان بزنس فورم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کی قیادت سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ کر رہے ہیں۔ اس بزنس کونسل کے ممبران کا تعلق دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی سے ہے اور سری لنکا کے تمام چیمبرز کے ساتھ اس کی گہری وابستگی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ کا کہنا تھا کہ میرا گوجرانوالہ کی کاروباری برادری کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ پچھلے 3 سال سے میری قونصلیٹ گوجرانوالہ بزنس سنٹر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔
سری لنکا پاکستان بزنس فورم، پہلے ریجنل آفس کا گوجرانوالہ میں افتتاح
Mar 20, 2025