شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی انتقامی کاروائیاں ہمارا راستہ روک نہیں سکیں جعلی حکومت کو جلد ایوان اقتدار چھوڑنا ہوگا عوام نے پی ٹی آئی کو حکومت سازی کا مینڈیٹ دیا مگر اسے دھاندلی سے چھین لیا گیا ہم اس استحصال پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اقتدار پر مسلط کرپٹ ٹولے سے ملک و قوم کو نجات دلا کر دم لیں گے، ملک کو آئین، قانون اور آزاد وبااختیار عدلیہ کے ذریعے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے اور اسی سے سول حکمرانی قائم ہوگی حکمرانوں کو جمہوری اقدار کاذرہ برابر بھی احساس نہیں دھاندلی کے ذریعے ایوان اقتدار پر مسلط کئے گئے موجودہ حکمرانوں کی کوئی عوامی ساکھ نہیں یہ عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت و صلاحیت نہیں رکھتے ان سے جتنی جلدی چھٹکارا پایا جائے اتنا ہی بہتر ہے ورنہ ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا پی ٹی آئی کی آئین کے تحفظ کی جدوجہد میں پوری قوم ہمارے ساتھ ہے اور تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ باشعور عوام کھل کر ہمارے موقف کی تائید کر رہے ہیں ۔
جعلی حکومت کو جلد ایوان اقتدار چھوڑنا ہوگا:زرینہ اختر شیخ
Mar 20, 2025