
محکمہ موسمیات کے مطا بق 21 مارچ سےمغربی ہواؤں کی لہر پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کل رات سے 24 مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، قلات، گوادر، لسبیلہ اورسا حلِ مکران میں اکثر مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان ہے ۔