
خوشی کے عالمی دین کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے زبردست خوشخبری آگئی۔20مارچ کے عالمی یومِ خوشی کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کے اعلان سے شہریوں میں خوشی لہر دوڑ گئی۔راک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور انٹرنل پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے آپریٹر نے راس الخیمہ میں تمام پبلک بس استعمال کرنے والے کے لیے مفت ٹرانسپورٹیشن کا اقدام شروع کیا ہے۔راک کے جنرل منیجر انجینئر اسماعیل حسن البلوشی کا کہنا ہے کہ خوشی کے عالمی دن کے موقع پر عوام پبلک بس میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ راس الخیمہ پبلک سروس ڈپارٹمنٹ کا یہ اقدام شہریوں کو بڑے پیمانے پر بسوں کے استعمال کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ محفوظ اور سہولت سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔