سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاء اللہ 22 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
انشاء اللہ 22 مارچ کوPTI کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں سے دراصل حکمرانوں کی گھبر اہٹ ظاہر ہو رہی ہے۔ مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔ خیبرپختون خواہ عوام کو بدنام کرنے پر شرم آنی چاہیے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 20, 2023
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں سے دراصل حکمرانوں کی گھبر اہٹ ظاہر ہو رہی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ خیبرپختون خواہ عوام کو بدنام کرنے پر شرم آنی چاہیئے. مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔