لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کوکل سوا دو بجے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ کیا یہ دستخط عمران خان کے ہیں؟ جس پر وکیل سلمان صفدرنے جواب دیا کہ جی یہ دونوں دستخط عمران خان کے ہیں۔عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ کے سامنے یہ دسخط ہوئے؟ یہ تو سکین لگتے ہیں اصل تو نہ ہوئے۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا کہ دستخط سکین ہیں مگر ہیں عمران خان کے ہیں۔ عمران خان ضمانت کرنے جاتے ہیں دو ایف آئی آر ہو گئیں۔