ٹرک پوائنٹ پر آٹے کی تقسیم بند‘ دکانیں مختص کی جائیں ، شہری
چوک سرور شہید(نامہ نگار) وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ 64 ارب روپے کے فنڈ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈیڈھ کروڑ غریب خاندانوں یعنی دس کروڑ لوگوں کو ماہ رمضان میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا جس کی تقسیم کے سلسلے میں مختلف جگہ پر ٹرک پوائنٹ بنائے جا رہے ہیں‘ لوگ لائنوں میں لگ کر سبسڈی والا آٹا حاصل کر رہے ہیں اور ذلیل و خوار ہوتے ہیں‘ شہریوں محمد کاشف مون ،محمد بلال، محمد ادریس اسامہ احسان، ابوبکر امین، سہیل احمد، مباں سعادت محمد عرفان، محمد عمر چوہدری، اصغر علی، محمد طاہر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت غریب لوگوں کو ماہ رمضان میں مفت آٹا فراہم کرنا چاہتی ہے تو ہر شہر میں دس دس دکانوں پر آٹا پوائنٹ قائم کئے جائیں۔