مفت آٹے کی فراہمی 25رمضان تک جاری رہے گی‘ محمد طیب
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت ) ٹبہ سلطان پور کی عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا عمل شروع کردیا مفت آٹے کی فراہمی ریسکیو کی عمارت کے قریب نائب تحصیلدار کے آفس میں کی جارہی ہے مکمل شفاف پراسیس کے ذریعے مستحق اور حق دار خاندانوں کو مفت آٹا کے تین تھیلے دئیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اے ڈی سی وہاڑی محمد طیب نے محکمہ مال کے نائب تحصیلدار محمد افضل وٹو، پٹواری رانا عبدالستار اور عبدالوحید کھچی کے ہمراہ آٹے کی شفاف انداز میں تقسیم کے عمل کی نگرانی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اے ڈی سی محمد طیب نے کہا کہ مفت آٹے کی فراہمی کا عمل 25رمضان المبارک تک جاری رہے گا ۔