ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مشاعرہ کا انعقاد
ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لٹریری کلب کی جانب سے ہیپینیس ویک کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان شاعر حضرات کے ساتھ ساتھ جامعہ ہذا کے طلباء نے بھی اپنے اشعار سے حاضرین محفل سے داد وصول کی۔ مشاعرہ کی صدارت قمر رضا شہزاد نے کی۔دوسرے مہمان شعراء میں سہیل عابدی،کیف صحرائی،نوازش علی ندیم اور وصی ذاد شامل تھے۔جامعہ کے طلباء شاعروں میں معظم علی فقیر،علی رضا راو،سماوات سندھو اور شیراز علی شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے لٹریری کلب کی کاوش کو داد دی۔ مشاعرہ میں پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ بھٹی،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم،ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبائ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔