عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے ملکر سیاسی لائحہ عمل طے کرینگے غضنفر عباس‘ نظام الدین ‘ محمد ندیم
دوکوٹہ(نامہ نگار)حلقے کی عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے ہم مل کر آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کریں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 236 سے صوبائی امیدواران چوہدری غضنفر عباس گھلو ، چوہدری نظام الدین جٹ اور حلقہ پی پی 234 سے صوبائی امیدوار چوہدری محمد ندیم نے ایک میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقے میں ہمارے دوستوں کی مشاورت سے الیکشن لڑیں گے جبکہ حلقہ پی پی 234 سے چوہدری محمد ندیم کو بھی بھر پور سپورٹ کریں گے اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل لال سگو چوہدری قیصر عباس گھلو بھی موجود تھے۔