اسلام آباد (خبرنگار)فرانسیسی ایجنسی نے پولیو کے خاتمہ کے لئے 5.5کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کردیا اے ایف ڈی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے وفد نے پولیو پروگرام کادورہ بھی کیا وفاق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ فرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں تعاون کے لئے پرعزم ہے اور اے ایف ڈی پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں کی فہرست میں شامل ہے فرانسیسی حکومت کے تعاون کے بہت مشکور ہیںپولیو میں سرمایہ کاری ملک کی مجموعی صحت میں سرمایہ کاری ہے وفد نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں سے ملاقات کی پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی پیش رفت قابل تحسین ہے فرانس کے تعاون سے ہدف کے حصول میں آسانی ہوگی عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی کوششیں قابل ستائش ہیں پاکستان جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گاعالمی سطح کے شراکت دار اور حکومت پاکستان پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں
فنڈنگ اعلان
فرانسیسی ایجنسی کا پولیو کے خاتمہ کیلئے 5.5کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان q
Mar 20, 2023