Waqt News
Sunday | June 04, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان
  • بجٹ : 470 ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز
  • نادرا کے 30 مراکز میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم  
  • عیدالاضحیٰ کی آمد، مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ
  • چاہے 100 کیس بنا لیں، میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا: چودھری پرویز الہٰی

پیر، 27  شعبان المعظم،  1444ھ، 20  مارچ  2023ء

Mar 20, 2023 7:01 AM, March 20, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پیر، 27  شعبان المعظم،  1444ھ، 20  مارچ  2023ء

پی ٹی آئی کے گلو بٹوں نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مسلم لیگ (نون) کے پاس تو ایک ہی گلو بٹ تھا جس نے چند نجی گاڑیوں کو تہس نہس کر کے رکھ دیا تھا۔ اس پر سارا میڈیا اور پی ٹی آئی والوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور گلو بٹ غنڈہ گردی کا استعارہ بن گیا۔ اب دیکھ لیں وقت کتنی تیزی سے بدلتا ہے۔ اقتدار سے علیحدگی کے بعد پی ٹی آئی میں جس تیزی کے ساتھ تربیت یافتہ سینکڑوں گلو بٹوں کی انٹری ہوئی ہے وہ اطمینان کا باعث ہی ہو گی۔ وہی ڈنڈے اٹھائے جن کے سروں پر لوہا یا پتھر باندھا ہوتا ہے یہ بپھرے کارکن ’’دھرنا ہو یا جنگ، عمران ترے سنگ‘‘ کے نعرے لگاتے سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں پر یوں ٹوٹ پڑتے ہیں جیسے ماضی کا نون لیگی اکیلا گلو بٹ توڑ پھوڑ کے لئے گاڑیوں پر ٹوٹ پڑا تھا۔ اسے تو بعد میں قانون نے گرفت میں لیا تھا۔ مگر ان سینکڑوں شاید ہزاروں گلو بٹوں کو کون سا قانون گرفت میں لے گا جو ابھی تک اپنی قانونی رٹ قائم نہیں کر پا رہا۔ عدالتیں پولیس گاڑیاں‘ نجی گاڑیاں‘ پولیس چوکیاں اور موٹر سائیکلوں پر یہ ڈنڈا بردار فورس حملہ آور ہوتی ہے۔ انہیں توڑتی ہے آگ لگاتی ہے۔ قانون اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے آگے یوں بے بس نظر آتے ہیں جیسے رضیہ غنڈوں کے آگے بے بس ہوتی ہے۔ ہاں یاد آیا گزشتہ روز زمان پارک میں آپریشن کلین اپ کے بعد وہاں رہائش پذیر گھریلو خواتین نے شکر ادا کیا ہے کہ ان اجنبی دوسرے علاقوں سے آئے ڈنڈا بردار لڑکوں سے علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے۔ ورنہ وہ تو باہر نکلنے سے ہی خوفزدہ رہتی تھیں۔ مگر پھر رات کو یہی ڈنڈا فورس دوبارہ زمان پارک میں قابض ہو گئی ہے اور وہاں کے رہائشی سوائے اعتزاز احسن کے سب پھر بہت پریشان ہیں۔

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

    ٭…٭…٭

میڈیا پر سحر و افطار کے اشتہارات غریبوں کا جی جلانے لگے

ایک وقت تھا واقعی سحر ہو یا افطار ہر گھر کے دستر خوان پر ایک آدھ اضافی چیز نظر آتی تھی۔ یہ عام آدمی کے دستر خوان کی بات ہو رہی ہے۔ امراء اور اشرافیہ کے دستر خوان تو ویسے ہی وہ روزہ رکھیں یا نہ رکھیں، افطار کے وقت رنگ برنگے پکوانوں اور لوازمات سے بھرے پڑے نظر آتے تھے۔ ان پر نہ اس وقت کوئی فرق پڑا تھا نہ اب پڑ رہا ہے۔ اب تو ہوٹلوں، مہنگے ریستورانوں اور مالز پر افطار پارٹیوں کا وہ رش دیکھنے میں آتا ہے کہ لگتا ہے ایلیٹ کلاس کے سارے بوڑھے‘ جوان مرد عورت اور بچے صوم و صلواۃ کے پابند ہیں اور نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ روزہ کھول رہے ہیں۔ انہی لوگوں کو خوش کرنے اور اپنی پراڈکٹ کی مانگ بڑھانے کے لئے ہماری اشتہاری کمپنیوں کی مدد سے یہ ظالم کھانے پینے کے ایسے اشتہار ٹی وی چینلز پر چل رہے ہوتے ہیں جن کا حقیقی دنیا سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ ان مصنوعی اشتہارات سے ملک کے کروڑوں غریب روزہ داروں کے دلوں کو جو تکلیف ہوتی ہے اس کا گناہ انہی لوگوں کے سر جائے گا جو غریبوں کا جی جلاتے ہیں۔ یہ اشتہار دیکھ دیکھ کر ان کے گھر والے بچے کیا سوچتے ہوں گے کہ ہمارے دستر خوان پر تو شربت اور سموسہ بھی نہیں تو امرا کے دستر خوان کیوں بھرے پڑے ہیں۔ ایسے دل جلانے والے اشتہارات پر اربوں روپے خرچ کرنے والے یہ ادارے اگر یہی رقم غریبوں میں رمضان پیکیج کے طور پر اپنی پراڈکٹ مفت فراہم کرنے پر خرچ کریں تو انہیں ہزار گنا زیادہ ثواب ہو گا اور ان کی اشیاء کی ویسے مشہوری بھی ہو گی۔ ویسے بھی رمضان میں نیکی کا صلہ ستر گنا زیادہ ملتا ہے۔ 

بجٹ : 470 ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

٭…٭…٭

سماعت سے قبل جج ملزم سے پوچھے ’’بتا تیری رضا کیا ہے‘‘ حافظ حمد اﷲ

پی ڈی ایم کے ترجمان دراصل جے یو آئی کے رہنما ہیں۔ جہاں زبان و بیان میں خطیبانہ رنگ غالب آتا ہے۔ اقبال تو ویسے ہی ہمارے محراب و منبر کے وارثوں کے لئے معتبر حوالہ ہیں۔ سو اب ان کے شعر

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے

خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

کو حافظ حمد اﷲ نے جس خوبصورتی کے ساتھ اپنے موضوع میں فٹ کیا ہے اس پر تو واقعی 

پاپوش میں لگا دی کرن آفتاب کی

نادرا کے 30 مراکز میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم  

جو بات کی خدا کی قسم لا جواب کی

کہنے کو جی چاہتا ہے ۔کہاں عامیانہ سیاسی بازی گری اور کہاں اقبال کا فلسفیانہ انداز بیاں۔ اسے خوبصورت ملاپ کہہ لیں یا امتزاج، بہرحال داد دینے کو جی چاہتا ہے۔ اب تو حالات ہی ایسے ہو گئے ہیں کہ طاقتور بااثر افراد سب کو اپنے سے ہیچ گردانتے ہیں۔ حکم تھا حاضر ہوں جواب ملا باہر آ کر حاضری لگوا لیں ہائے کم بخت

کتنا شریں سوال تھا میرا

کتنا روکھا جواب پایا ہے

اب تو ڈر لگتا ہے کہ ہر ایک طاقتور ہجوم لے کر کہیں قانون کے اداروں کو دباؤ میں لانے کے لئے اس طرح آگے بڑھے کہ قانون کے رکھوالے بھی بے بس ہو جائیں تو پھر جو انارکی پھیلے گی اس کی شروعات رکھ دی گئی ہے۔ لگتا ہے اب اہلکار بصد احترام گھروں میں جا کر ملزمان کی حاضری رجسٹر پر دستخط کروائیں گے اور سماعتیں بھی انہیں کی مرضی سے ہو ںگی اور وہ بڑے فخر سے کہتے پھریں گے ہم تو قانون کا احترام کرتے ہیں۔ اگر یہی احترام ہے تو پھر ملکی نظام کا تو خدا ہی حافظ۔ اس طرح تو مافیاز اور نڈر ہو جائیں گے۔ ایسے حالات کا سدباب ضروری ہے۔ قانون اور عدالتیں سب سے مقدم ہیں ان کی حرمت اور طاقت برقرار رہنی چاہئے۔

عیدالاضحیٰ کی آمد، مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ

     ٭…٭…٭

پی ایس ایل کا فائنل دوسری مرتبہ لاہور قلندر نے جیت لیا

ساری ٹینشنیں چھوڑ کر دکھ اور پریشانیاں بھلا کر گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا آخری معرکہ یعنی فائنل سے پوری قوم لطف اندوز ہوئی۔ مسرت کے یہ چند لمحات بھی جس تیزی سے گزرے اس پر تو ہم یہی کہہ سکتے ہیں

کتنی گریز پا ہیں مسرت کی ساعتیں

  اے دوست ان کے پاؤں میں زنجیر ڈال دے

مگر ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ روز سارا دن معرکہ خیز رہا مگر یہ سیاسی میدان میں برپا تماشہ تھا۔ اصل کھیل تو لاہور میں ہمارے پرعزم کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جہاں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان سنسنی خیز لمحہ بہ لمحہ سانسیں اوپر نیچے کرنے والے اس میچ میں آخری گیند تک مقابلہ جاری رہا جو بالآخر لاہور قلندرز نے جیت لیا۔ پی ایس ایل کی آخری تقریب بھی شاندار رہی۔ آتش بازی اور موسیقی کا تڑکا گراؤنڈ میں بیٹھے 24 ہزار شائقین اور ٹی وی چینلز پر میچ دیکھنے والے لاکھوں نہیں بلاشبہ کروڑوں شائقین کو بھا گیا۔ لاہور قلندرز دوسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار میچ کھیلا۔ سچ کہیں تو ہماری ساری ٹیموں نے اول تا آخر سپر لیگ میں شاندار پرفارمنس دی۔ یہ سب ہمارے اپنے کھلاڑی ہیں ہماری اپنی ٹیمیں ہیں۔ شائقین نے سب کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ دنیا نے دیکھا کہ سیاسی ہنگامہ آرائی کے باوجود بحیثیت مجموعی پورا پاکستان پرسکون تھا۔ زندگی رواں دواں تھی۔ کھیلوں کے میدان‘ تجارتی مراکز کوچہ و بازار میں ہر طرف چہل پہل تھی، یہی زندہ قوم کی پہچان ہوتی ہے۔ اب ہم پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند ہوں گے اور ہمارے کھیل کے میدان اسی طرح آباد ہوں گے لوگ کھیلوں سے لطف اٹھائیں گے۔

چاہے 100 کیس بنا لیں، میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا: چودھری پرویز الہٰی

  ٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

    Jun 03, 2023 | 18:45
  • پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارشیں برسیں گی.

    Jun 04, 2023 | 11:45
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  • ناکام بغاوت!!!

    Jun 04, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

    Jun 04, 2023 | 19:37
  • بجٹ : 470 ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

    Jun 04, 2023 | 19:20
  • نادرا کے 30 مراکز میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم  

    Jun 04, 2023 | 19:14
  • عیدالاضحیٰ کی آمد، مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس ...

    Jun 04, 2023 | 19:11
  • چاہے 100 کیس بنا لیں، میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا: چودھری ...

    Jun 04, 2023 | 19:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ناکام بغاوت!!!

    Jun 04, 2023
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  •  ریاست کا"بس بھئی بس" والا معاملہ

    Jun 02, 2023
  • دوسرا مائنس ون 

    Jun 02, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jun 02, 2023
  • 1

    گیس کے نرخوں میں پچاس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا حکومت اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار ...

  • 2

    کچے کے ڈاکوﺅںکے پاس  امریکی اسلحہ کا انکشاف

  • 3

    عمران خان کے قبیح الزامات  اور گرفتار خواتین کی تردید 

  • 4

    قومی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا نادر موقع

  • 5

    بھارت کے جوہری ہتھیار: دنیا کے لیے خطرے کی علامت

  • 1

     اتوار ‘ 14 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 4 جون 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ، 13 ذیقعد، 1444ھ، 3جون 2023ء

  • 3

    جمعہ المبارک ، 12 ذیقعد، 1444ھ، 2جون 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بڈی اور بے بی

    Jun 04, 2023
  • لوٹ آﺅ! ”پِیر سپاہی“ میرے ”ڈھول سپاہی“ 

    Jun 04, 2023
  • شعو ر اور فتنہ فساد

    Jun 04, 2023
  • ڈاکٹر۔ تحفظ اورعزت نفس کی تلاش میں

    Jun 04, 2023
  • ریاست پر حملہ 

    Jun 04, 2023
  • سپریم کورٹ : وکیل بننے کی راہ میں مشکلات اور جعلی ...

    Jun 04, 2023
  • : ایسا کہاں سے لاﺅں کہ تجھ سا کہیں جِسے

    Jun 04, 2023
  • سیاسی جماعتوں کی تشکیل و تحلیل

    Jun 04, 2023
  • اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی 

    Jun 04, 2023
  • ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پکار ،،

    Jun 04, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے

  • 2

    والدین کے ساتھ حسن سلوک

  • 3

      حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک

  • 1

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 2

    دوستانہ تعلقات

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    دستور ساز اسمبلی

  • 5

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    توحیدِ اْمم

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    مضمون اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group