سابق مشیر وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب سینیٹر عرفان صدیقی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عرفان صدیقی نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی نے عوام اور دوست احباب سے دعا کی درخواست کی ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38