مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید42 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13799تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے3876نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ23ہزار135تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ79 ہزار760 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد29576تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2122 تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس کی تیسری لہر کے دوران کوروناوائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح93فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1446مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرسے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسریے نمبرپر آگیا ۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5143تک پہنچ گئی ۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13878تک پہنچ گئی ، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4862صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4590،صوبہ بلوچستان184،آزاد جموں وکشمیر911جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ53ہزار456 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ75ہزار265،خیبر پختونخوا71861،اسلام آباد45161،بلوچستان18919،آزاد جموں وکشمیر10242جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4856تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50843 تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں78653، سندھ میں 2 لاکھ62ہزار796، پنجاب میں ایک لاکھ 95ہزار87، بلوچستان میں19306، آزاد جموں و کشمیر میں11483اور گلگت بلتستان میں4967فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5944افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4478، خیبر پختونخوا میں2202، اسلام آباد میں539، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں203اور آزاد جموں و کشمیر میں330فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے97لاکھ32 ہزار33ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے40946نئے ٹیسٹ کئے گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38