ازبکستان کی عدالت نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر شہزادی کو تیرہ سال قید کی سزا سنادی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان اور لندن کی ہائی سوسائٹی سے وابستہ ازبکستان کی شہزادی گلنارا پر 17 لاکھ یورو کی کرپشن کا الزام تھا۔تاشقند کی عدالت نے ایک روز قبل مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں ازبکستان کے سابق سربراہ اسلام کریمو کی بیٹی کو قصور وار قرار دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق گلنارا نے دوران سماعت اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔عدالت کے مطابق گلنارا مجرمانہ جماعت کو منظم کرنے، بھتہ خوری ، عوامی فنڈز کے غبن اور مجرمانہ سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو قانونی حیثیت دینے میں مجرم قرار پائیں۔ازبکستان کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجداری قانون سازی کے تحت سابق سربراہ کی بیٹی کی سزا اگست 2015 سے شروع ہوگی، عدالتی فیصلے کے بعد گلنارا کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سنہ 2013 میں گلنارا کو وسطی ایشیا کی امیر ترین خاتون قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اُن کی دوستی ہالی ووڈ اداکاروں اور برطانوی شاہی خاندان کے ایک شہزادے سے بھی ہوئی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38