اسلام آباد : ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کیلئے کھانا لے کر پہلا جہاز اسلام آباد سے چین پہنچ گیا۔چین میں حلال کھانے نہ ملنے کی شکایت پر پاکستان سے کھانا بجھوایا گیا۔
کھانے پینے کا امدادی سامان آج صبح طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے ووہان روانہ کیا گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سامان کی ترسیل کے انتظامات کئے، کھانا وہان میں موجود 1300 طلبا میں تقسیم کیا جائے گا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ووہان میں مقیم پاکستانی طلبا کے لیے 17ٹن تیار کھانا ارسال کیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تیار کھانا لےکر جہاز آج صبح اسلام آباد سے ووہان روانہ ہو چکا ہے اور یہی جہاز واپسی پر کورونا وائرس وبا کے تدارک کے لیے امدادی سامان لے کر آئے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024