لکی مروت :پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انڈس ہائی وے سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انڈس ہائی وےسے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہےاور 3 ملزمان کو گرفتار لیا ہے جن میں 2 کا تعلق سرائے نورنگ اور ایک کا ٹرائبل ایریا سے ہے۔
کاروائی 15 انچارج سمیع اللہ اور ایس ایچ او نورنگ نیاز محمد نے انڈس ہائی وے پر کی ہے اور 123 کلو سے ذائد چرس بر آمد کر لی ہے،چرس کے123 پیکٹس رکشہ اور کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے،20 پیکٹ چرس رکشے میں جبکہ باقی چرس موٹرکار میں چھپایا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر اور ایس پی انویسٹی گیشن شفیق خان نے سمگلرز اور چرس کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔