پپلزپارٹی کی قیادت کی میڈیا ٹاک کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہاتھا پائی کی۔ تشدد کے نتیجے میں نجی نیوز کے کیمرا مین زخمی ہو گئے۔نیب کے ہیڈکوارٹر کے باہر یہ بدنظمی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں نجی نیوز کے کیمرا مین زخمی ہو گئے۔ زخمی کیمرا مین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر جیالوں نے میڈیا کارکنوں کو دھکے بھی دیے اور شدید بدنظمی کامظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آج نیب نے طلب کیا تھا۔