دہشت گردی کی تعریف کے تعین کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فوجداری کیس کی سماعت کے دوران دہشت گردی کی تعریف کے تعین کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 7 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تعریف کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنا دیا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا 1997 سے اب تک یہ طے نہیں ہوا کونسا کیس دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، سات رکنی لارجر بینچ دہشت گردی کی حتمی تعریف پر فیصلہ دے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38