ایک تصویر ایک کہانی……
معروف ترین روڈ ٹمپل روڈ پر شام ہوتے ہی تکہ شاپ کباب وغیرہ فروخت ہونا شروع ہو جاتا ہے جہاں پر دور دور سے لوگ کھانے کیلئے آتے ہیں مختلف کچرا اٹھانے والی کمپنیوں کے کنٹریکٹ ختم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے کوڑا وغیرہ کئی کئی دن پڑا رہتا ہے اس روڈ پر کمرشل دکانیں ہیں اور اوپر والی منزل پر رہائش ہے رہائشی بھی تنگ آ چکے ہیں اس کچرے سے موسم بدلتے ہی خطرناک مچھروں کی بھر مار ہو چکی ہے پارک لین اور ٹمپل روڈ مزنگ کے رہائشیوں نے میئر لاہور سے کہا ہے کہ کھانے پینے والے بازار سے کم از کم کوڑا اٹھایا جائے ۔ دکاندار تو دلحسپی نہیں لیتے اور رات چار بجے تک بازار کھلا ہوتا ہے کوڑے والے ڈرم بھر جاتے ہیں اور سڑک پر کوڑا بکھر جاتا ہے۔(فوٹو : عابد حسین)