میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے نومنتخب عہدیداران کاکنگ ایڈورڈیونیورسٹی کادورہ
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نو منتخب صدر پروفیسر طارق اقبال بھٹہ اور نائب صدر پروفیسر عامر زمان خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر خالد مسعود گوندل نے ادارے کی 158سالہ شاندار تاریخی خدمات پر روشنی ڈالی اور کے ای ایم یو میں حالیہ تکمیل شدہ اور رواں ترقیاتی منصوبہ جات پر بریفنگ دی۔صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر طارق اقبال بھٹہ کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ تما م طبی اداروں کے لئے رول ماڈل ہے اس وقت پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ اداروں کو کے ای ایم یو کے معیار تعلیم و تربیت اور تحقیق کی پیروی کرنی چاہیے۔